• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 13937

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ مشروط طلاق کواگر شوہر خود ختم کر دے، یعنی جس کام سے بیوی کو منع کیا تھا اب اس کی خود اجازت دے دے تو کیا مشروط طلاق ختم ہوسکتی ہے؟ (۲)کبھی کبھار بغیر کسی نیت کے بیوی کو ایسے ہی کہہ دے کہ ابھی یہاں سے دفع ہو جاؤ یا ابھی جاؤ یہاں سے تو کیا اس سے نکاح پر فرق پڑے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 947=750/ل

    مشروط طلاق کو شوہر ختم نہیں کرسکتا ہے،اس لیے اگر شوہر کسی کام پر طلاق کو معلق کردے اور پھر اس کی اجازت سے اس کی بیوی وہ کام کردے تو بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔

    (۲) بغیر نیت طلاق کے بیوی کو اس طرح کے جملے کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند