معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 42726
جواب نمبر: 42726
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 47-36/B=1/1434 طلاق کے وقت بیوی کا سامنے ہونا ضروری نہیں ہے، نہ ہی گواہوں کا ہونا ضروری ہے، اگر شوہر اپنے طلاق دینے کا اقرار کرتا ہے تو اس کے اقرار سے طلاق پڑجائے گی، ہاں اگر میاں بیوی کے درمیان اختلاف ہوجائے تو اس وقت گواہوں کی ضرورت پڑتی ہے، صورت مذکورہ میں جب آپ کے کزن نے بیوی کی غیرموجودگی میں تین گواہوں کے سامنے تین طلاقیں دیدی ہیں تو تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند