• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 37876

    عنوان: دباؤء میں آكر طلاق دینا

    سوال: اگر کسی شخص نے گھر والوں کے دباؤ میں آ کر اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیں یہ سمجھتے ہوئے کہ جب تک تین بار نہ کہا جائے طلاق ہوتی ہی نہیں تواس صورت میں کون سی طلاق ہوئی؟

    جواب نمبر: 37876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 551-466/B=4/1433 اگر کسی نے دباوٴ میں تحریری تین طلاقیں اپنی بیوی کو لکھ دی ہیں تو وہ طلاقیں واقع نہ ہوں گی لیکن اگر دباوٴ میں زبانی طلاقیں دی ہیں تو زبان سے دی ہوئی طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں، شوہر کے سمجھنے پر طلاق کا وقوع نہیں ہوتا، شریعت کے جو اصول ہیں ان کے مطابق طلاق واقع ہوتی ہے۔ ایک ہی جملہ میں تین طلاق دے یا تین الگ الگ الفاظ میں طلاق دے، دونوں صورتوں میں تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند