• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57603

    عنوان: میری کزن کو اس کے شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی ہے اور اب وہ پچھتا رہا ہے اور کھانابھی نہیں کھارہا ہے، اور کہتاہے کہ میں غصے میں تھا، اس لیے طلاق دی تھی، میری نیت میں طلاق دینا نہیں تھا، تو کیا یہ طلاق ہوگئی یا نہیں؟

    سوال: میری کزن کو اس کے شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی ہے اور اب وہ پچھتا رہا ہے اور کھانابھی نہیں کھارہا ہے، اور کہتاہے کہ میں غصے میں تھا، اس لیے طلاق دی تھی، میری نیت میں طلاق دینا نہیں تھا، تو کیا یہ طلاق ہوگئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 57603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 289-286/B=4/1436-U جی ہاں صورت مذکورہ میں طلاق واقع ہوگئی، طلاق غصہ کی حالت میں بھی واقع ہوجاتی ہے، اور طلاق تو خوشی میں کوئی نہیں دیتا، عموما غصہ ہی کی حالت میں طلاق دی جاتی ہے۔ اب پچھتانے اور کھانا نہ کھانے سے طلاق پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔ طلاق بہرحال واقع ہوگئی، اگر تین طلاق دیدی ہیں تو حلالہٴ شرعی کے بغیر دوبارہ اسے اپنی زوجیت میں نہیں رکھ سکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند