• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57931

    عنوان: انہوں نے میسج بھیجا تھا کہ میں آج سے تمہیں آزاد کررہا ہوں؟

    سوال: کچھ دن پہلے میرے والد اور والدہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا جو طلاق کا سبب بنا، لیکن میرے والد صاحب کا کہنا ہے کہ طلاق وری نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے والدہ کو میسج بھیجا تھا کہ میں آج سے تمہیں آزاد کررہا ہوں، میں تمہار ا شوہر نہیں ہوں، اور تم میری بیوی نہیں ہو، اس کے بعد انہوں نے تین مرتبہ لفظ طلاق لکھا اور والدہ نے وہ میسج پڑھا۔ ہم سوچتے ہیں کہ طلاق ہوگئی ہے، لیکن والد صاحب کہتے ہیں کہ طلاق پوری نہیں ہوئی ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 57931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 220-220/Sd=5/1436-U

    اگر آپ کے والد کو اقرار ہے یا اس پر شرعی شہادت قائم ہے کہ آپ کے والد نے اپنی اہلیہ کو میسیج میں یہ جملے لکھ کر بھیجے تھے ”میں آج سے تمھیں آزاد کررہا ہوں، میں تمہارا شوہر نہیں ہوں اور تم میری بیوی نہیں ہو“ پھر آخر میں تین مرتبہ طلاق کا لفظ لکھا تھا، تو شرعاً اس سے آپ کی والدہ پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئیں۔ اب حلالہٴ شرعیہ کے بغیر دونوں کے باہم نکاح کی کوئی صورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند