• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58013

    عنوان: غصے میں بیوی نے تین مرتبہ طلاق کہا اور میں نے اسے نہیں کہا

    سوال: دس جنوری کو میرے اور میری بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہو ، غصے میں بیوی نے تین مرتبہ طلاق کہا اور میں نے اسے نہیں کہا، ہم ایک ساتھ رہے ہیں، اور ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں، تو کیا طلاق ہوگئی؟ کیا ہمیں دوبارہ شادی کرنی پڑے گی؟ براہ کرم، مسئلے کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 58013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 364-358/H=5/1436-U

    غصہ میں بیوی نے طلاق طلاق طلاق کہہ دیا تو اس کے کہنے کی وجہ سے کسی قسم کی طلاق واقع نہ ہوئی اور جب طلاق واقع نہ ہوئی تو ساتھ رہنا دونوں کا درست وحلال ہے، البتہ اگر آپ نے کبھی کسی قسم کے طلاق کا تکلم کیا ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ رکریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند