• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57972

    عنوان: سیكڑوں مرتبہ طلاق

    سوال: میرے شوہر نے سیکڑوں مرتبہ صاف الفاظ میں طلاق دی ہے ۔ سات سال سے میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور میں تین سال سے الگ رہ رہی ہوں،میں تین بچوں کی دیکھ ریکھ کررہی ہوں ۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں۔ اب وہ کہتے ہیں کہ صرف طلاق کہنے سے طلاق نہیں ہوتی ہے۔ ان کا کیرکٹر خراب ہے اور وہ تیز مزاج کے ہیں ۔ میں ان سے ملنا نہیں چاہتی ہوں۔ میں کس طرح اور کہاں سے طلاق واقع ہونے کا ثبوت حاصل کرسکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 57972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 535-541/L=5/1436-U

    زبانی طور پر طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، پس اگر آپ کے شوہر نے زبانی طور پر سیکڑوں مرتبہ آپ کو طلاق دیدی ہے اور شوہر کو اس بات کا اقرار ہے تو آپ پر طلاق واقع ہوچکی ہے، اور آپ دونوں میاں بیوی کا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند