• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 161747

    عنوان: فون پر دو بار طلاق دینے سے كیا طلاق ہوگئی ؟

    سوال: شوہر باہر ملک قطر میں رہتا ہے اور اس کی بیوی نے بولا مجھے چھوڑ دو، تو شوہر نے بیوی کو موبائل پر دو بار طلاق دے دی، تو کیا طلاق ہوگئی؟ کیا دوبارہ نکاح کرکے دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟ مکمل وضاحت فرمادیں دلیل کے ساتھ؟

    جواب نمبر: 161747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1016-827/B=9/1439

    اگر دو صریح طلاق دی ہے تو عدت کے اندر رجعت کرکے بیوی کے ساتھ رہ سکتا ہے، کسی نکاح کی ضرورت نہیں۔ نہ حلالہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند