• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 56613

    عنوان: شوہر کا فون آیا اور اس نے بات کرتے کرتے بنا یہ بولے کہ میں تجھے طلاق طلاق طلاق بول دیا ، اتنا سنتے ہی میری بہن کے ہاتھ سے موبائل گر گیا ،

    سوال: میری بہن کی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی ، لیکن وہ دو ماہ پہلے گھر آئی تھی پھر ایک دن اس کے شوہر کا فون آیا اور اس نے بات کرتے کرتے بنا یہ بولے کہ میں تجھے طلاق طلاق طلاق بول دیا ، اتنا سنتے ہی میری بہن کے ہاتھ سے موبائل گر گیا ، لیکن میرے بہنوئی سے معلوم کرنے پر اس نے کہا کہ میں نے غصے کی حالت میں پتا نہیں کتنی بار طلاق بولا یاد نہیں۔میری بہن نے صرف دوبار طلاق سنا ، ادھر اس کے شوہر کو غصے کی وجہ سے پتا نہیں کہ کتنی طلاق کہا تھا ، کیا طلاق ہوگئی یا نہیں؟کیا یہ رجعی طلاق ہوئی ؟ وہ کس حالت میں ساتھ رہ سکتی ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 106-103/B=2/1436-U صورت مذکورہ میں طلاق کی تعداد متعین نہیں ہے، بیوی کا کہنا ے کہ میں نے دو بار طلاق سنی، شوہر کہتا ہے کہ مجھے غصہ کی حالت میں پتہ نہیں کہ میں نے کتنی بار طلاق کہا، جب تک سوا ل متعین نہ ہوگا اس کا جواب لکھنا ناممکن ہے، اس لیے یہ مسئلہ دارالافتاء سے حل نہ ہوگا، اسے اپنے قریب کی شرعی پنچایت میں پیش کریں، وہ لوگ دونوں فریق سے اورگواہوں سے تفصیلی بیانات جرح کے ساتھ لے کر جو فیصلہ کریں اس پر عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند