• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 12542

    عنوان:

    میرا تعلق کراچی شہر سے ہے میرے ایک عزیز نے نشہ کیا ہوا تھا اور اسی نشہ کی حالت میں انھوں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی حالانکہ وہ اپنے ہوش میں نہیں تھے نشہ میں تھا اس کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کیا کررہا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 748=748/م

    نشہ کی حالت میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، آپ کے عزیز مذکور حالت نشہ میں اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کا اقرار کرتے ہیں یا اس پر شرعی شہادت قائم ہے تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں پڑگئیں اور وہ مغلظہ بائنہ یعنی اپنے شوہر کے لیے بالکلیہ حرام ہوگئی، تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی کے دونوں ایک ساتھ شوہر بیوی کی طرح نہیں رہ سکتے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند