• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 152119

    عنوان: نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاق کا حکم

    سوال: جناب مفتی صاحب، ایک شخص اپنی بیوی کو حالت نشہ میں طلاق دی اور نشہ ختم ہونے کے بعداس کا کہنا ہے کہ ہم نے طلاق نہیں دی جب کہ دوسرے لوگ اس کو کہہ رہے ہیں کہ تم نے طلاق دے دی جب تم نشے میں تھے تو اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 152119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 867-711/D=10/1438

    طلاق نشہ کی حالت میں بھی پڑجاتی ہے، پس اگر طلاق کے الفاظ خود بیوی نے سن لیے ہوں یا دو مسلمان مردوں یا ایک مرد دو عورتوں نے طلاق کے الفاظ سنے ہوں اور یہ لوگ گواہی دیتے ہوں تو طلاق واقع ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند