• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 36319

    عنوان: آپ ہی کچھ بتائیں کہ ہم خلع کیا کریں؟

    سوال: جناب ہماری بہن کی شادی کو ساڑھے تین سال ہورہے ہیں۔ ان کی دو سالہ بیٹی بھی ہے، مگر آٹھ مہینے کے بعد ان کے سسرال والے ان کو مارنے ستانے لگے تو وہ ہمارے پاس آگئیں، سب کے سمجھانے کے بعد بھی وہ نہیں ما نے تو ہم لوگوں نے خلع کیلئے کہا جس کے لیے وہ تیار نہیں ہے، بلکہ وہ ستارہے ہیں، ہم لوگ کورٹ میں خلع کے لئے کیاکریں؟آپ ہی کچھ بتائیں کہ ہم خلع کیا کریں؟دو سال سے کسی طرح سے چل رہا ہے۔ ابھی بہن کی عمر 23 سال ہے، ان کا شوہر ان سے ایک سال چھوٹاہے۔ ان کی لومیرج ہوئی تھی۔ وہ بے گھر ہے، ابھی تک وہ کچھ نہیں کماتے، ایسا ہی پھرتے رہتے ہیں۔ براہ کرم، ہمیں کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 36319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 120=72-2/1433 اگر نباہ کی توقع بالکل ہی ختم ہوگئی تو دوچار باثراور ایک دو مقامی علمائے کرام کو بیچ میں ڈال کر طلاق یا پھر خلع کی تکمیل کرکے نزا ع کو ختم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند