• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 609865

    عنوان:

    بچہ دانی نکلوانے کے بعد اگر ہر ماہ خون آتا ہے تو حیض کے ساتھ عدت گذاری جائے

    سوال:

    سوال : سوال:اگر کسی مدخول بہا عورت کی بچہ دانی نکال دی گئی ہو تو عدت شمار کرنے میں وہ کس قسم میں شامل ہوگی؟یامنصوصی اقسام میں سے کسی میں شامل نہ ہو گی؟ایک مولانا صاحب کو اشتباہ ہے،برائے کرم جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 609865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 861-736/B=07/1443

     بچہ دانی نکال دینے کے بعد عورت کو حیض کا خون نہیں آتا ہے لہٰذا اس کی عدت حیض سے شمار نہ ہوگی۔ کیونکہ بچہ دانی نکال دینے کے بعد حیض کا خون آنا بند ہوجاتا ہے، لہٰذا مہینوں کے ساتھ اس کی عدت شمار ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند