• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 34928

    عنوان: کوئی آدمی گہر ی سوچ میں ہوطلاق کے سلسلے میں جسے میں کتاب میں پڑھ رہا تھا اورجب میں گہر ی سوچ سے نکلاتو میرے ہونٹوں پر طلاق کے الفاظ تھے ، کیا اس سے میری بیوی کو پہلی طلاق پڑگئی ؟

    سوال: کوئی آدمی گہر ی سوچ میں ہوطلاق کے سلسلے میں جسے میں کتاب میں پڑھ رہا تھا اورجب میں گہر ی سوچ سے نکلاتو میرے ہونٹوں پر طلاق کے الفاظ تھے ، کیا اس سے میری بیوی کو پہلی طلاق پڑگئی ؟ (۲) کسی شخص کو یاد نہیں کہ اس نے کبھی اپنی بیوی کو طلاق کا الفاظ بولا ہو تو اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ یا اللہ کو حاضر وناظر کہا ہو کہ مجھے یاد نہیں۔ (۳) طلاق کنایہ کیا چیز ہوتی ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 34928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1810=1449-11/1432 (۱) جو کچھ آپ نے کتاب میں پڑھا تھا اسی کو دہرا رہے تھے یا مستقل علاحدہ سے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے، اگر طلاق دی ہے تو کن الفاظ میں دی ہے، پھر ایک مرتبہ دی ہے یا تین مرتبہ دی ہے، پوری وضاحت کے ساتھ سوال تحریر فرمائیں۔ (۲) شوہر کو طلاق دینا یاد نہیں تو بیوی کو یاد ہے یا نہیں، اسے بھی یاد نہیں تو حاضرین میں سے کسی کو یاد ہو تو اس کا بیان لکھ کر ارسال فرمائیں اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔ (۳) ایسے الفاظ میں طلاق دینا جس میں طلاق دینے کا مفہوم بھی نکلتا ہو اور کوئی دوسرا مفہوم بھی نکلتا ہو، مثلاً شوہر نے بیوی سے کہا چلی جا، نکل جا، اس میں غصہ کی حالت میں گھر سے بیوی کو نکالنے کا مفہوم بھی نکلتا اور طلاق کی نیت سے کہا ہے تو طلاق کا مفہوم بھی نکلتا ہے، اگر طلاق کی نیت سے کہا ہے تو طلاق بائن واقع ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند