• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 46301

    عنوان: میں طلاق دیدوں گا‘‘ كے الفاظ سے طلاق كا وقوع ہوگا یا نہیں؟’’

    سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تم نے اگر فلاں وقت تک یہ کام نہ کیا اور ساتھ میں قسم بھی اٹھاتاہے تو میں تمہیں طلاق دیدوں گا ، دیتا نہیں ہے صرف ڈرانے کے لئے کہتاہے اور اس کی بیوی اس کے کہے ہوئے وقت سے پہلے وہ کام کرلیتی ہے ، مثلاً شوہر نے کہا کہ رات بارہ بجے تک یہ کام نہ ہوا تو طلاق دوں گا اور وہ بارہ بجے سے پہلے وہ کام کرلیتی ہے تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟ طلاق تو نہیں ہوئی؟

    جواب نمبر: 46301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1043-684/L=8/1434 مذکورہ بالا صورت میں دو وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوئی: (۱) یہ کہ یہ الفاظ وعدہ طلاق اور دھمکی کے الفاظ ہیں اور وعدہٴ طلاق اور دھمکی سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔ (۲) یہ کہ بیوی نے رات ۱۲/ بجے سے پہلے وہ کام کرلیا۔ خلاصہ یہ ہے کہ بہرصورت طلاق واقع نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند