• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 169154

    عنوان: ’’میں نے تجھے جواب دے دیا‘‘ یہ کونسی طلاق ہے؟

    سوال: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو غصہ کی حالت میں کہا کہ میں نے تجھے جواب دے دیا یہ جملہ اس نے چھ سات بار کہا۔ برائے مہربانی وضاحت فرما دیں کہ کونسی طلاق واقع ہوئی؟ اگر کوئی حوالہ نقل کر دیں تو عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 169154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:625-550/sn=7/1440

     امداد الاحکام(2/462 ، ط:کراچی) اورفتاوی محمودیہ( 12/578تا 580،ط: ڈابھیل) میں ”جواب دیا“ اسی طرح ”جواب ہے“کو طلاق کنائی شمار کیا ہے،اس کی رو سے تو صورت مسئولہ میں ایک طلاق بائن واقع ہوگی ؛ لیکن بعض علاقوں میں یہ لفظ صریح طلاق کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے جیساکہ احسن الفتاوی(5/192،ط: کراچی) میں ہے اس کی رو سے صورت مسئولہ میں تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی، اب معلوم نہیں آپ کے علاقے میں عرف کیا ہے؟ بہتر ہے کہ آپ لوگ اپنے علاقے کے معتبر دارالافتا ء سے رجوع کریں اور وہاں سے جو حکم شرعی بتلایا جائے اس کے مطابق عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند