• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 175957

    عنوان: مسئلہ جاننے كے یہ جملہ ’’اگر میں کسی سے شادی کروں تو اسکو طلاق‘‘ كہنے سے كیا نكاح پر كوئی اثر پڑے گا؟

    سوال: مفتی صاحب میں نے ایک طلاق کے مسئلے کے جاننے کے لئے ایک مفتی صاحب کو فون کیا کہ میں نے شادی سے پہلے کہا تھا کہ اگر میں کسی سے شادی کروں تو اسکو طلاق۔ اور حقیقت میں ایسا کبھی شادی سے پہلے کہا نہیں تھا بس کسی وجہ سے یہ مسلہ جاننے کے لئے ایسا کہا کہ اسکا حل کیا نکالتے ہیں۔میرے خود کے تو 2 بچے ہیں۔اس سے میرے نکاح پہ کوئی اثر تو نہیں پڑیگا نا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 175957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:393-313/sd=6/1441

    اگر آپ نے محض مسئلہ جاننے کے لیے بطور مثال کہا تھا، تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند