• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 174262

    عنوان: كیا بدلہ لینا كنائی الفاظ میں سے ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص کہے بنا تعلیق کی نیت کہ اگر میری شادی کسی اورسے کروائی تو بدلہ لوں گا ، کیا وہ کسی اورسے شادی کرسکتاہے؟ کیا بدلہ لوں گا یا بدلہ لینا ہے کنائی الفاظ ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 187-133/SN=03/1441

    جی ہاں! صورت مسئولہ میں یہ شخص کسی اور سے شادی کر سکتا ہے، مذکور فی السوال جملہ اولاً تو دھمکی ہے، نیز اس کے الفاظ طلاق کے کنائی الفاظ میں سے نہیں ہے، کنائی الفاظ اُن الفاظ کو کہتے ہیں جو طلاق کے لئے موضوع نہ ہوں؛ البتہ وہ طلاق کے لئے بھی مستعمل ہوں، ظاہر ہے کہ مذکور فی السوال الفاظ یعنی بدلہ لینا اس طرح کے الفاظ میں سے نہیں ہیں۔ کنایتہ عند الفقہاء مالم یوضع لہ أي الطلاق واحتملہ وغیرہ الخ (شامی: ۴/۵۳۶، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند