معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 165454
جواب نمبر: 16545401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 67-54/B=2/1440
طلاق واقع ہونے کے لئے ایقاع طلاق کا لفظ بولنا شوہر کے لئے ضروری ہے مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔ یہ صرف غصہ کا اظہار ہے، رشتہ ختم کرو، میں ایک احتمال یہ بھی ہے کہ فون کرنے اور میسج دینے کا رشتہ و تعلق ختم کرو۔ بہرحال یہاں کوئی ایقاعی جملہ طلاق کے لئے طلاق کی نیت سے نہیں کہا ہے اس لئے کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک انڈین مسلم ہوں اور سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں۔ میرے دوبچے ہیں ایک لڑکا (محمد ریاض الدین عمر تقریباًچھ سال)اور ایک لڑکی(سمیہ عمر تقریباً چار سال) ہے۔ میری بیوی کا نام مرحومہ طلحہ جہاں (متوفی 6/مئی 2008)جس کا انتقال اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے دوران بیماری میں ہوا۔ میرے ساس اورسسر کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ ہمارے والد صاحب زندہ ہیں اورانڈیا میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب کہ میری ماں کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔میرے بھائی اور بہن بھی ہیں۔ میری بیوی کے انتقال کے بعد میرے سالے نے میرے بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں لے لیا اوروہ یہ کہتے ہیں کہ صرف وہی لوگ ہیں جو کہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے اور ان کی پرورش کریں گے اوروہ ہمیں ہمارے بچوں سے ملنے بھی نہیں دیتے ہیں۔ اورمیرے سالے اورسالی مجھے اس بات پر بھی مجبور کرتے ہیں کہ مجھے ہی ان کی پرورش کے تمام اخراجات برداشت کرنے ہوں گے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ماہانہ ان کو تمام اخراجات دینے ہوں گے اور میرے بچوں کے نام پر ایک فکس ڈپوزٹ بھی جمع کرنا ہوگا۔ میرا لڑکا ایک اچھے اسکول میں پڑھ رہا تھا لیکن میرے سالے اور سالیوں نے میرے لڑکے کو اس اسکو ل سے نکلواکر کے اس کو ایک بہت ہی گھٹیا قسم کے اسکول میں داخل کرادیاہے۔ میرے سسرال والے جاہل اور لالچی ہیں اور ان کی رہنے کی حالت بہت خراب ہے اور وہ صرف نام کے مسلمان ہیں۔ میں اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتا ہوں تاکہ میں اپنے بچوں کی پرورش اسلام کے مطابق کرسکوں اور ان کواچھی تعلیم دے سکوں، لیکن وہ لوگ میرے بچوں کودینے سے منع کررہے ہیں۔ مزید برآں میری مرحوم بیوی کی بہنیں برے کردار اور غیراخلاقی اقدار کی حامل ہیں ان کے برے کردار کے بارے میں ہمارے پاس سول کورٹ کا ثبوت ہے۔ اگر میرے بچے ان کے پاس جائیں گے تو میرے بچوں کی زندگی تباہ ہوجائے گی۔میں آپ کی رہنمائی اور فتوی کا طلب گار ہوں۔ جلدی جواب کا منتظر، کیوں کہ آپ کا فتوی میرے بچوں کی زندگی بچاسکے گا۔
2350 مناظرکچھ عرصے سے میں وسوسہ کا شکارہو گئی ہوں، میں اس سے باہر آنے کی بہت کوشش کررہی ہوں۔ ایک شام کا واقعہ ہے کہ میں اپنے سترہ مہینے کی عمر کے بیٹے کو گود میں لیئے ہوئے تھی کہ اچانک میرے ذہن میں ایک غلط خیال آیا،جس سے میں پریشان ہوگئی ، اسی دن سے میں اپنے بیٹے کو چھونے سے یا اس کو اپنے پاس آنے دینے سے ڈرتی ہوں اور یہ شہوت کی وجہ سے ہورہاہے۔ جب بھی وہ میرے ہاتھ یا چہرے کو چھوتاہے میں اس سے الگ ہوجاتی ہے، اس طر ح سے اس کو دودھ پلانا، غسل دلانا وغیرہ مشکل ہوگیاہے۔ میں جب بھی اس کو دودھ پلاتی ہوں یا اس کے ہاتھ کو پکڑتی ہوں تو میرے ذہن میں برے خیالات آنے لگتے ہیں اور سوچنے لگتی ہوں کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے جبکہ اس کے لیے میر ا کوئی جنسی رجحان نہیں ہے۔ یہ میرے ذہن میں گردش کرتاہے کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے، اور اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہوگئے ہیں، میں سوچتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے اسے شہوت کی نظر سے چھوا ہے ۔میں اس سلسلے میں فکر مند ہوں۔ برا ہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
3315 مناظرآج سے بارہ سال پہلے ایک طلاق دی۔ چند دن قبل لڑائی میں غصہ میں بیوی کا ہاتھ پکڑکر دوسرے روم میں جہاں بچے موجود تھے تاکہ وہاں ڈراؤں، صرف ڈرانے کی حد تک، (جیسا بچوں کو ڈراتے ہیں، ابھی آکر بتاتا ہوں، لیکن کچھ کرتے نہیں) دو مرتبہ یہ کہا کہ: آ ادھر چل میں تجھے طلاق دیتا ہوں، لیکن دوسرے روم میں لے جاکر خاموش رہا۔ کیا طلاق ہوگئی؟ میری بیوی نے بھی اوپر والے جملہ کی تصدیق کی۔
2179 مناظرایک لڑکی میں کچھ ایسی بیماری تھی کہ
ڈاکٹروں نے اس لڑکی کو لا علاج قرار دے کر شادی کرنے سے روک دیا۔ اس لڑکی کو حیض
کا ایک قطرہ بھی نہ آتا تھا۔ مگر لڑکی والوں نے لڑکی کی بیماری کو چھپاکر ایک جگہ
منگنی کراکر شادی کروا دی تو لڑکا اس لڑکی کے ساتھ ہمبستری بھی نہیں کرسکتا تھا، کیوں
کہ اس لڑکی کے جسم سے بدبو بھی زیادہ آرہی تھی۔ اگر چہ کچھ بار ہمبستری کربھی دی۔
بعد میں اس لڑکے نے علماء اور ڈاکٹروں کے مشورہ سے اس لڑکی کو ایک طلاق دے کر چھوڑ
دیا۔ اب وہ لڑکی نکاح میں مقرر شدہ پانچ تولہ سونا حق مہر ادا کرے یا نہ کرے؟ لڑکے
والے کہ رہے ہیں کہ ہمیں لڑکی والوں نے دھوکا دے کر ہمارا خرچہ زیادہ کروا یا او
راب دوسری شادی کرنے کی وجہ سے الگ خرچہ آیا او راس لڑکی کو طلاق دینے کی وجہ سے
بہت تکلیف بھی پہنچی ہے کہ اس طلاق کی وجہ سے قوم او ربرادری والوں نے ہمارے ساتھ
تعلقات چھوڑ کر ہمیں اکیلا کردیا۔
طلاق کی کتنی قسمیں ہیں؟ اور کیا حکم ہے ؟ اجمالاً وضاحت فرمائیں۔
8501 مناظر