معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 2847
سوال یہ ہے کہ ہماری ہمشیرہ کو ان کے شوہر نے تین بار یہ الفاظ کہاہے : میں تجھے آزاد کرتاہوں: کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
سوال یہ ہے کہ ہماری ہمشیرہ کو ان کے شوہر نے تین بار یہ الفاظ کہاہے : میں تجھے آزاد کرتاہوں: کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 284701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 96/ ل= 97/ ل
اگر مذکورہ بالا واقعہ صحیح ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اب بغیر حلالہ شرعی دونوں کا ایک ساتھ رہنا حرام ہوگا، لقولہ تعالیٰ: ﴿فَاِنْ طَللَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ﴾ الآیة․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شوہر نے ایک سادہ کا غذ میں اپنے دسخط کے ساتھ تین طلاق تحریر کرکے بھیجا ہے، کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟
3123 مناظردو مہینہ پہلے میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہوئی۔ اس کی بیوی اس کو بالکل خوش نہیں رکھتیہے۔ہر دن میرے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے میری امی سے بہت بدتمیزیبھی کی اس کی وجہ سے ہم نے آصف کی بیوی کو مائکے بھیج دیا تاکہ ان کا دماغ ٹھیک ہوجائے اور تمیز آجائے۔ میں صرف اس سے دو سال بڑا ہوں اور میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ساری مصیبت امی پر ہے۔۔۔۔؟؟؟
2865 مناظرزید نے تیسری مرتبہ لفظ طلاق تو نہیں استعمال کیا ، لیکن دل سے طلاق کی نیت سے مذکورہ الفاظ کہے تو کیا اب مکمل طلاق واقع ہوگئی ؟
2342 مناظر