• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63171

    عنوان: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ، اب اگر وہ اس سے رجوع کرنا چاہے تو اس کا مکمل طریقہ بتادیں ۔ عورت اور مرد دونوں کی عمر پچاس سال سے اوپر ہے۔

    سوال: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ، اب اگر وہ اس سے رجوع کرنا چاہے تو اس کا مکمل طریقہ بتادیں ۔ عورت اور مرد دونوں کی عمر پچاس سال سے اوپر ہے۔

    جواب نمبر: 63171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 264-257/Sn=3/1437-U اگر شوہر بیوی کو ایک یا متعدد مجلسوں میں تین طلاق دیدیتا ہے تو بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہوجاتی ہے، رجعت کی گنجائش نہیں ہوتی ہے؛ بلکہ حلالہ شرعی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح ایک یا دو طلاق بائن دینے کی صورت میں بھی رجعت کی گنجائش نہیں ہوتی؛ البتہ نکاح جدید کے ساتھ میاں بیوی ایک ساتھ ازدواجی زندگی گزارسکتے ہیں، حلالہٴ شرعی کی ضرورت نہیں ہوتی، اگر کوئی شخص صرف ایک یا دو طلاق رجعی دیتا ہے تو رجعت کی گنجائش ہوتی ہے، رجعت کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ عدت ختم ہونے سے پہلے شوہر کم ازکم دو عاقل بالغ مردوں یا اسی طرح کی دو عورتوں اور ایک مرد کے سامنے زبان سے کہہ دے کہ میں نے اپنی بیوی فلانہ کو ایک (یا دو) طلاق رجعی دے دی تھی، اب میں اس سے رجوع کرتا ہوں، پھر میاں بیوی کی طرح رہنا شروع کردے، بس یہی رجعت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند