معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 3690
حرمت کے سلسلے میں وسوسہ
کچھ عرصے سے میں وسوسہ کا شکارہو گئی ہوں، میں اس سے باہر آنے کی بہت کوشش کررہی ہوں۔ ایک شام کا واقعہ ہے کہ میں اپنے سترہ مہینے کی عمر کے بیٹے کو گود میں لیئے ہوئے تھی کہ اچانک میرے ذہن میں ایک غلط خیال آیا،جس سے میں پریشان ہوگئی ، اسی دن سے میں اپنے بیٹے کو چھونے سے یا اس کو اپنے پاس آنے دینے سے ڈرتی ہوں اور یہ شہوت کی وجہ سے ہورہاہے۔ جب بھی وہ میرے ہاتھ یا چہرے کو چھوتاہے میں اس سے الگ ہوجاتی ہے، اس طر ح سے اس کو دودھ پلانا، غسل دلانا وغیرہ مشکل ہوگیاہے۔ میں جب بھی اس کو دودھ پلاتی ہوں یا اس کے ہاتھ کو پکڑتی ہوں تو میرے ذہن میں برے خیالات آنے لگتے ہیں اور سوچنے لگتی ہوں کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے جبکہ اس کے لیے میر ا کوئی جنسی رجحان نہیں ہے۔ یہ میرے ذہن میں گردش کرتاہے کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے، اور اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہوگئے ہیں، میں سوچتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے اسے شہوت کی نظر سے چھوا ہے ۔میں اس سلسلے میں فکر مند ہوں۔ برا ہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 369002-Jul-2024 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 696/ ھ= 533/ ھ
بچہ کی عمر نو دس سال ہونے تک تو کسی قسم کی حرمت ہی متعلق نہ ہوگی، پس اس وقت جو کچھ جنسی رجحان یا شہوت محسوس ہوتی ہے وہ بالکل کاذب ہے، خواہ جس قدر بھی احساس ہو، اس کی طرف توجہ ہی نہ کریں بلکہ تین مرتبہ لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ کرداہنی طرف سینہ اور دل پر دم کرلیا کریں، اس سے زیادہ کی اس سلسلہ میں کچہ حاجت ہی نہیں، اس کے بعد اطمینان سے ذکر و تلاوت یا دیگر دینی و دنیوی مشاغل میں لگ جایا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا نام نہاہے ، حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہوں۔ میر ی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد صرف چار مہینے سسرال میں رہی ، اس کے بعد میں میکے آگئی ۔ میں اس وقت میں حمل سے تھی۔ میرا بچہ اسپتال میں ضائع ہوگیا۔علاج بھی چلا، یہ با ت سب کو معلوم ہے۔ اس کے بعد میں سسرال واپس نہیں گئی۔ دوسال اورچھ مہینے سے میرا شوہر کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے ، نہ جسمانی نہ پیسوں سے ، حتی کہ میں نے ان کودیکھا بھی نہیں۔ اب مجھے طلاق ہوگئی ہے ، کیا مجھ پر عدت واجب ہے؟ میں نے ایک عالم سے معلومات کی تھی تو مجھے بتایا گیا کہ حنفی مسلک کے مطابق اگر چار مہینے تک میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ رہے تو طلاق ہوجاتی ہے ، تو کیا مجھے دوسال پہلے طلاق ہوگئی تھی؟ اگر ایسا ہے تو کیا میری عدت پوری ہوچکی؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
3021 مناظردو مہینہ پہلے میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہوئی۔ اس کی بیوی اس کو بالکل خوش نہیں رکھتیہے۔ہر دن میرے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے میری امی سے بہت بدتمیزیبھی کی اس کی وجہ سے ہم نے آصف کی بیوی کو مائکے بھیج دیا تاکہ ان کا دماغ ٹھیک ہوجائے اور تمیز آجائے۔ میں صرف اس سے دو سال بڑا ہوں اور میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ساری مصیبت امی پر ہے۔۔۔۔؟؟؟
2907 مناظربرائے
کرم مجھے بتائیں کہ اگر کوئی شخص کسی شیعہ کی نماز جنازہ پڑھتا ہے تو کیا اس کی
بیوی مطلقہ ہوجاتی ہے؟
کن کن کاموں اور جملوں سے طلاق ہوجاتی ہے۔ مجھے ان چیزوں سے بچنا ہے
2580 مناظراگر کوئی اپنی بیوی کو گھر سے نکلنے پر
طلاق کا بول دے، اگر بیوی گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوجائے گی، اور اگر
بیوی تین بار گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوگی؟
یہ
سوال بغیر الفاظ ادا کئے ہوئے طلاق کے بارے میں ہے۔ میں یہ سوال اپنی ایک رشتہ دار
عورت کی طرف سے بھیج رہا ہوں۔ ایک جوڑے نے چودہ سال پہلے شادی کی ، دو بچے ہیں، ان
کے تعلقات اتنے خراب چل رہے ہیں کہ انھوں نے گزشتہ پانچ سال سے جسمانی تعلقات قائم
نہیں کئے ہیں۔ دونوں طرف سے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے۔استطاعت کے باوجود
شوہر بیوی اور بچوں کی ضروریات کو پوری نہیں کررہا ہے۔ وہ لوگ ایک ہی کمرے میں ایک
ساتھ رہتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہیں۔ (۱)یہ بات عورت کے علم میں
آئی ہے کہ [اتنے طویل عرصہ تک جماع نہ کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے]۔ کیا یہ درست
ہے؟(۲)کیا
وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس وقت حلال زندگی بسر کررہی ہے؟ (۳) اگر اس سے طلاق نہیں
واقع ہوتی ہے تو کیا اس سے نکاح پر اثر پڑتا ہے، اور کیسے؟