• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 59927

    عنوان: کیا نکاح فسخ کرنے کے لیے قاضی کا ہونا ضروری ہے یا اور کوئی دوسری صورت ہے؟

    سوال: کیا نکاح فسخ کرنے کے لیے قاضی کا ہونا ضروری ہے یا اور کوئی دوسری صورت ہے؟

    جواب نمبر: 59927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 879-875/B=9/1436-U ہمارے ملک ہندوستان میں اسلامی حکومت نہیں ہے، اس لیے یہاں کوئی اسلامی شرعی قاضی بھی نہیں ہے، ایسے ملک میں قاضی شرعی کا بَدل شرعی پنچایت ہے، جس میں بہت سے دین دار، دیانت دار، معاملہ فہم، پنچایتی، وکیل وغیرہ افراد ہوتے ہیں، اس میں دو چار علماء بھی ہوتے ہیں، یہ پوری پنچایت شرعی طریقہ پر الحیلة الناجزة کے مطابق جو فیصلہ کرتی ہے وہ فیصلہ قاضی شرعی کے قائم مقام ہوتا ہے۔ ہرصوبہ کے اکثر اضلاع میں شرعی پنچایت قائم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند