• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148025

    عنوان: اگر کسی نے یہ کہا کہ فلانہ کے علاوہ جس سے بھی میری شادی ہوگی اس کو تین طلاق ؟

    سوال: حضرت اگر کسی نے یہ کہا کہ فلانہ کے علاوہ جس سے بہی میری شادی ہوگی اس کو تین طلاق تو اس کے لئے نکاح کی کیا صورت ہو سکتی ہے ؟جواب دے کے مشکور و ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 479-513/L=5/1438

    صورت مسئولہ میں اگروہ شخص اس فلانہ عورت کے علاوہ کسی اور سے نکاح کرتا ہے تو اس پر تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی؛ البتہ اگر وہ خود نکاح نہ کرے بلکہ کوئی شخص جو اس کا وکیل نہ ہو بحیثیت فضولی نکاح کرادے اور یہ شخص زبان سے اجازت دینے کے بجائے فعلاً اجازت دیدے مثلاً مہر کا کل یا بعض حصہ اس کے حوالہ کردے تو اس طور پر نکاح بھی درست ہوجائے گا اور طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند