• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 173169

    عنوان: ’’اگر تم میرے والد کے گھر گئے تو تمہاری ماں تیری بیوی ہوجائے گی‘‘ كہنے كا حكم

    سوال: بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے وقت کہا کہ اگر تم میرے والد کے گھر گئے تو تمہاری ماں تیری بیوی ہوجائے گی ، اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرام جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-24/M=01/1441

    بیوی نے شوہر سے جھگڑتے ہوئے اگر ایسا جملہ کہا ہے تو بہت برا کیا، ایسی بات نہ کہنی چاہئے، تاہم اس کہنے کا کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا، یعنی شوہر اگر سسرال چلا بھی گیا تو اس کی ماں بیوی نہیں بنے گی، بلکہ ماں ہمیشہ ماں ہی رہے گی۔ پس ایسی لغو اور فضول بات سے بیوی کو گریز کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند