• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 172754

    عنوان: ’’جا میری بہن‘‘ كہنے سے كیا نكاح پر كوئی اثر پڑے گا؟

    سوال: کچھ مہینے پہلے میری شادی ہوئی، کسی معاملے پر بیوی کے ساتھ میری بحث ہوئی ، انجانے میں میں نے اس کو یہ کہہ دیا ؛ ” جا میری بہن“ ، جسے میں نے فوران ہی کہا کہ میرا مطلب یہ نہیں ہے، تب سے میرے دماغ میں عجیب سے خیالات آرہے ہیں، کیا مجھے تجدید نکاح کی ضرورت ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 172754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1487-1255/L=01/1441

    بیوی کو ”جا میری بہن“ کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، نکاح بدستور باقی ہے؛ البتہ ایسا کہنا مکروہ ہے، اس سے بچنا چاہئے۔ لو قال لہا: أنت أمي لا یکون مظاہرا وینبغي أن یکون مکروہا ومثلہ أن یقول: یا ابنتي ویا أختي ونحوہ ۔ (الفتاوی الہندیة ۱/۵۰۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند