• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61488

    عنوان: وکیل نے بتایا کہ کاغذ پہنچتے ہی طلاق ہو چکی ہے

    سوال: ابھی میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے وکیل کے ذریعہ، ،مگر وکیل نے طلاق کے کاغذات مجھے ہی پوسٹ کرنے کو کہا جو میں نے کیا ہے اور ہمارے وکیل بتارہے ہیں کہ ایک ہی طلاق کا کاغذ کافی ہے جو میں نے پوسٹ کیا، اس کاغذ سے نہ تو پکارنے کی ضرورت ہے طلاق تین مرتبہ، نہ تو تین بار ہر مہینہ طلاق کاکاغذ بھیجنے کی ضرورت ہے، اس طلاق کو طلاق بدعت کہتے ہیں۔ میرے وکیل نے بتایا کہ کاغذ پہنچتے ہی طلاق ہو چکی ہے ، اس کو بھیجنے کے بعد منسوخ نہیں کرسکتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کی اس سے میری طلاق ہوچکی یا نہیں؟میں نے عدت کے پیسے بھی ڈی ڈی کے ذریعہ بھیج دیئے ہیں اور مہر بھی ادا کردیا ہے۔

    جواب نمبر: 61488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1324-1058/D=12/1436-E (۱)

    آپ نے وکیل کو کس طرح کی طلاق لکھ کر بھیجنے کو کہا تھا؟ (۲) وکیل کا تیار کردہ جو طلاق نامہ آپ نے بھیجا ہے اس میں جو کچھ لکھا تھا اسے آپ نے پڑھ کر دستخط کیے تھے یا اس کا مضمون وکیل نے آپ کو بتلایا اور آپ نے اسے منظور کیا؟ (۳) طلاق نامہ کی کاپی (اگر اردو کے علاوہ زبان میں ہو تو اس کا ترجمہ) منسلک کرکے بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند