• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9506

    عنوان:

    اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرتا ہے تو کیا صبح کو اٹھتے وقت بنا غسل اور وضو کے وہ بسم اللہ یا کلمہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ کچھ لوگ وضو کرکے سو جاتے ہیں اور غسل دن میں کرتے ہیں ۔ کیا یہ عمل درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1279=1279/ م

    (۱) دعا کی نیت سے پڑھ سکتا ہے۔

    (۲) مباشرت کے بعد وضو یا غسل کرکے سونا تو مستحب ہے، لیکن فجر کی نماز ضائع کردینا حرام و ناجائز اورگناہ کبیرہ ہے، نماز سے پہلے غسل کرلینا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند