• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58409

    عنوان: جناب اس مسلے کے بارے میں کیاحکم ہے کہ ایک آدمی غسل کرکے نمازپڑہ لیں یاوضوکرکے نماز پڑہ لیں اوراسکے بعد خود کودیکہ لیں توپانی جیساسفید لیسدارقطرہ اسکے اندام سے نکلاہواہو جبکہ دوران نمازاسے قطرہ نکلنے کااحساس تک نہ ہوتاہو جب تک کہ وہ خودکودیکہ نہ لیں توسوال یہ ہے کہ اس آدمی پراس غسل اور نمازیا اس وضواورنماز دونوں کااعادہ لازم ہے ؟ نوٹ:محترم میں نے بیس بائس دن پہلے ایک اورمسلہ بہیجاتہا لیکن ابہی تک مجہے اسکاجواب نہیں ملا.

    سوال: جناب اس مسلے کے بارے میں کیاحکم ہے کہ ایک آدمی غسل کرکے نمازپڑہ لیں یاوضوکرکے نماز پڑہ لیں اوراسکے بعد خود کودیکہ لیں توپانی جیساسفید لیسدارقطرہ اسکے اندام سے نکلاہواہو جبکہ دوران نمازاسے قطرہ نکلنے کااحساس تک نہ ہوتاہو جب تک کہ وہ خودکودیکہ نہ لیں توسوال یہ ہے کہ اس آدمی پراس غسل اور نمازیا اس وضواورنماز دونوں کااعادہ لازم ہے ؟ نوٹ:محترم میں نے بیس بائس دن پہلے ایک اورمسلہ بہیجاتہا لیکن ابہی تک مجہے اسکاجواب نہیں ملا.

    جواب نمبر: 58409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 686-705/L=6/1436-U پیشاب کی راہ سے جو سفید پانی کلتا ہے وہ ناپاک، نجاست غلیظہ اور ناقض وضو ہے، بدن اور کپڑے پر لگ جائے تو بدن اور کپڑا ناپاک ہوجائے گا۔ (فتاوی رحیمیہ: ۴/۲۳، ط: دار الاشاعت پاکستان) اگر یہ سفید پانی نماز کے فوراً بعد دیکھا تو وضو اور نماز کا اعادہ لازم ہے، اور اگر کچھ دیر کے بعد دیکھا ، اور یہ یقین نہ ہو کہ نماز اس نے اسی حالت میں پڑھی ہے تو نماز کا اعادہ لازم نہ ہوگا، صرف نقض وضو کا حکم ہوگا، اور بہ ہرصورت غسل واجب نہ ہوگا۔ لو وجد في ثوبہ نجاسة مغلظة أکثر من قدر الدرہم ولم یعلم بالإصابة لم یعد شیئًا بالإجماع․ (شامي: ۱/۳۷۸، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند