• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 152853

    عنوان: اگر كوئی شخص زخم سے خون یا پیپ كو بہنے نہ دے بلكہ فوراً صاف كرلیا كرے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: کسی شخص کے چہرہ یا بدن پر پھنسی نکلی ہوئی ہے، اس سے وقتاً فوقتاً خون یا پیپ نکل جاتا ہے، ظاہر ہے کہ بہنے کی صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا لیکن وہ شخص اس خون کو صاف کر لیتا ہے بہنے نہیں دیتا، اس بارے میں کیا حکم ہے؟ بعض اوقات بالکل نماز کے تنگ وقت میں نکلتا ہے اس وقت کیا حکم ہے؟ خون خود نکل کر بہے یا نکالا جائے اور بہہ جائے دونوں صورت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 152853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1128-1343/B=12/1438

    چہرہ یا بدن کے کسی اور حصہ کی پھنسی سے اگر اس قدر خون نکلا کہ اگر اسے وہ نہ پونچھتا تو اپنے مقام سے بہہ جاتا تو ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز نہ ہوگی۔ اسے چاہئے کہ خون بند ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرکے نماز ادا کرے خواہ جماعت فوت ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند