عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 66481
جواب نمبر: 66481
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 897-897/M=9/1437 پاک کپڑے کو ناپاک کپڑوں کے ساتھ خلط نہ کیا جائے، دونوں کوالگ الگ دھویا جائے تو بہتر ہے بہرحال اگر ناپاک کپڑے یا پاک و ناپاک دونوں قسم کے کپڑے ملا کر واشنین مشین کے ذریعہ اس طور پر دھوئے جائیں کہ ہر مرتبہ کا مستعمل پانی بہادیا جائے اور دوسرا پاک پانی ڈال کر پھر دھویا جائے تین مرتبہ یہ عمل کیا جائے او رہر مرتبہ کپڑے سے پانی بالکلیہ نچوڑ جائے تو اس طرح سارے کپڑے پاک ہو جائیں گے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند