• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607868

    عنوان:

    معذور آدمی مغرب کا وضو مغرب کے وقت میں کرے گا ؟

    سوال:

    سوال : معذور شخص نماز مغرب کا وضو کس وقت کرے ؟کیا معذور شخص عصر کے آخری وقت میں وضو کرے تو کیا اس وضو سے مغرب کی نماز پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 607868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 503-396/B=04/1443

     شرعی معذور آدمی کو چاہئے کہ مغرب کی نماز کے لیے مغرب کی اذان شروع ہوتے ہی وضو کرے، مغرب سے پہلے عصر کے اخیر وقت میں مغرب کے لیے وضو کیا تو اس وضو سے مغرب کی نماز نہیں پڑھ سکتا ہے۔ جس نماز کے لیے وضو کرنا ہے اس نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد ہی معذور کے لیے وضو کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند