• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607438

    عنوان:

    کتے کی زبان یا منہ کپڑے سے ٹچ ہو جائے تو کیا حکم ہوگا؟

    سوال:

    سوال :: ۱). اگر کتے کا جسم کپڑوں سے ٹچ ہو جائے تو کیا کپڑے پاک رہیں گے یہ ناپاک ہو جائیں گے ؟

    ۲). اگر کتے کا جسم گیلا ہو تو کیا حکم ہے ؟

    ۳). کتے کی زبان یا منہ ٹچ ہو جائے تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 607438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 420-331/B=04/1443

     (۱) سوکھے جسم والا کتا اگر کپڑے یا بدن سے ٹچ ہوجائے، تو ناپاکی کا حکم نہیں ہوگا (محمودیہ: 5/233، ط: دارالمعارف)۔

    (۲) اگر کتے کا جسم ناپاک پانی کے لگنے سے گیلا ہوجائے، تو جس چیز کو وہ لگے گا وہ چیز ناپاک ہوجائے گی۔

    (۳) اگر صرف تھوتنا ٹچ ہوا ہے، لعاب نہیں لگا ہے، تو کپڑا ناپاک نہیں ہوگا، اور اگر لعاب لگ جائے تو پھر ناپاک ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند