• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43708

    عنوان: وضو كے دوران ستر كھلنا

    سوال: اگر کوئی شخص ایسے لباس میں وضو کرے جس میں اسکا ستر دیکھ رہا ہو یا پھر نہاتے وقت برہنہ حالت میں وضو کرے تو کیا انکا وضو نہیں ہوگا ؟ اور وضو کرنے کے بعد میں اپنا شکل آئینے میں دیکھ لینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 43708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 248-163/L=3/1434 ایسے لباس میں وضو کرنا جس میں اس کا ستر نظر آرہا ہو یا نہاتے وقت برہنہ ہونے کی حالت میں وضو کرنے سے وضو ہوجاتا ہے۔ البتہ انسان کو حتی المقدور بے شرمی سے بچنا چاہیے، وضو کے بعد اپنی شکل آئینے میں دیکھ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند