• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 64555

    عنوان: کیا بیمار مٹی سے استنجاء کرسکتا ہے؟

    سوال: میری والدہ بیمار رہتی ہیں ، غسل کے بدلے تیمم کرلیتی ہیں ، کیا پانی سے استنجاء کے بدلے مٹی سے استنجاء کرسکتی ہیں؟ کیا اسی استنجاء سے مکمل پاکی ہوسکتی ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 341-341/Sd=6/1437 اگر نجاست مخرج سے ہتھیلی کے گہراوٴ کے بقدر تجاوز نہ کرے، تو پانی سے استنجاء کرنا ضروری نہیں ہے، مٹی سے استنجاء کرنا بھی کافی ہے، تاہم ایسی صورت میں پانی سے بھی استنجاء کرنا بہتر ہے، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کی والدہ پانی کے بجائے استنجے میں مٹی کا استعمال کر سکتی ہیں، بشرطیکہ نجاست نے مخرج سے ہتھیلی کے گہراوٴ کے بقدر تجاوز نہ کیا ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند