• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177243

    عنوان: اگر پیشاب کے بعد تھوڑا سا قطرہ نکلے تو کیا اس سے كپڑا نجس جائے گا؟

    سوال: اگر پیشاب کے بعد تھوڑا سا قطرہ نکلے تو کیا اس سے کپڑے نجس ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:609-432/sd=7/1441

    پیشاب کا قطرہ کپڑے کے جس حصے میں لگے گا، وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا؛ البتہ اس میں نماز پڑھنے کے بارے میں تفصیل ہے، اگر ایک روپے کے سکہ( ہتھیلی کے گہراوٴ) سے زیادہ پھیل جائے، تو اس کو پاک کرنا ضروری ہوگا، اس کے بغیر اس کپڑے میں نماز نہیں ہوگی اور اگر ایک روپے کے بقدر یا اس سے کم پھیلے، تو اگرچہ اس میں نماز ہوجائے گی، لیکن نجاست دور کرکے ہی نماز پڑھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند