• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608380

    عنوان:

    کیا اس طرح دھونے سے کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

    سوال:

    سوال : اگر ناپاک کپڑے آٹومیٹک واشنگ مشین میں اس طرح دھوئے جائیں کہ مشین پہلے پانی بھرکے کپڑوں کو سرف/صابن کے ساتھ دھوئے ،پانی نکال دے اور اچھی طرح نچوڑے ،پھر پانی بھرے ،کپڑے نتھارے اور پانی نکال کر اچھی طرح کپڑے نچوڑے ،پھر پانی بھرے ، کپڑے نتھارے اور پانی نکال کر اچھی طرح نچوڑے ، تو کیا کپڑے پاک ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 608380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 622-501/B=05/1443

     جی ہاں، اس طرح بھی کپڑے پاک ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند