• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 19879

    عنوان:

    مجھے رات کو احتلام کا احساس ہوا مگر جب کپڑوں کو دیکھا تو ان پر کسی قسم کا کوئی گیلا پن نہیں تھا۔ مگر جب میں نے واش روم میں جاکر پیشاب کیا تو میری منی پیشاب کے ساتھ باہر گر گئی۔ نہ پیشاب سے پہلے گری نہ بعد میں، بلکہ درمیان میں ایسا ہوا۔ کیا مجھ پر غسل فرض ہوگیا تھا یا نہیں؟ اس دن میں نے جو نمازیں پڑھیں کیا ان کی قضا واجب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 334=334-3/1431

    صورتِ مسئولہ میں آپ پر غسل فرض نہ ہوا تھا، لہٰذا اس دن کی پڑھی ہوئی نمازوں کے اعادہ کا حکم نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند