• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43395

    عنوان: کیا اذان کے وقت استنجا جانا درست ہے، جب کی اذان ہو رہی ہو؟

    سوال: کیا اذان کے وقت استنجا جانا درست ہے، جب کی اذان ہو رہی ہو؟

    جواب نمبر: 43395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 204-149/L=3/1434 اگر استنجا کا تقاضا یا اذان کا انتظار کرنے میں رکعت نکل جانے یا جماعت فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو اذان کے وقت بھی استنجا کرسکتے ہیں، اگر یہ باتیں نہ ہوں تو بہتر ہے کہ اذان کے بعد استنجا جایا جائے تاکہ اس دوران اذان کا جواب دیا جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند