• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37807

    عنوان: ووٹ کا رنگ انگلی کے بھیگنے میں پانی کے لیے رکاوٹ نہیں بنتا

    سوال: میں نے ووٹ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے میری ایک انگلی میں ووٹ کا پینٹ لگا ہے۔ کیا اس وجہ سے میرا وضو ہوجائے گا اور میری نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 37807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 539-457/B=4/1433 ووٹ کا رنگ انگلی کے بھیگنے میں پانی کے لیے رکاوٹ نہیں بنتا ہے، آپ کا وضو صحیح ہے اور نماز بھی صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند