• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606582

    عنوان: شہوت کی زیادتی سے جو پانی نکلتا ہے اس سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب! ایک خاتون ہے جسے شہوت کی زیادتی کی وجہ سے پانی نکل جاتا ہے کبھی کبھی اس قدر زیادہ نکل جاتا ہے کہ شلوار قمیص دونوں تر ہو جاتے ہیں ، تو ایسی صورت میں کیا وہ عورت کپڑے بدل کر بغیر غسل کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟ بینوا و توجروا

    جواب نمبر: 606582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 189-136/B=03/1443

     اگر یہ منی نہیں ہے بلکہ مذی ہے تو اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں۔ وہ اپنی شلوار اور قمیص دھوکر اور استنجا کرکے کپڑے بدل کر نماز پڑھ سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند