• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 178055

    عنوان: تمباكو كھانے سے كیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: میرا ایک دوست ہے اس نے میرے ساتھ وضو کی اور نماز پڑھنے میں کچھ وقت تھا تو اس نے تمباکو کھایا اور منہ میں ہی کچھ دیر رکھا۔ پھر کلی کی اور نماز میں شامل ہوگیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اُس کا وضو ٹوٹ گیا یا برقرار ہے ؟

    جواب نمبر: 178055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 997-736/H=08/1441

    تمباکو کھانے کی وجہ سے اُس کا وضوء نہیں ٹوٹا بلکہ برقرار رہا کلی کرکے نماز میں شامل ہوگیا تو نماز بھی درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند