• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609098

    عنوان:

    چھینٹیں پڑیں اور معلوم نہ ہو کہ پاک ہیں یا پاک

    سوال:

    سوال : نابینا راستے میں ہے اوپر سے پانی کی چھینٹیں پڑگئیں، اب وہاں کوئی ہے بھی نہیں تو نابینا شخص پاک ہے یا ناپاک ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 609098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 673-495/D=06/1443

     اوپر سے کس طرح کی چھینٹیں پڑیں؟

    پانی کی چھینٹیں پڑنے سے جس کا نجس ہونا یقینی طور پر معلوم نہ ہو، نابینا نجس نہیں ہوگا۔ قرائن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی نجس تھا یا پاک؟ پھر کس مقدار میں چھینٹیں پڑیں، اگر نجس تھیں اس کا بھی اندازہ لگایا جائے، اور غلبہ ظن پر عمل کیاجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند