• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3343

    عنوان:

    جو کپڑے مذی، منی اور پیشاب سے ناپاک ہوئیے ہوں ان کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ سب کے بارے میں الگ الگ بتائیں۔ (۲) اگر یہی ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں ڈال چکے ہیں اور دھل کر خشک بھی ہو چکے ہیں تو اب انہیں کس طرح پاک کریں؟

    سوال:

    جو کپڑے مذی، منی اور پیشاب سے ناپاک ہوئیے ہوں ان کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ سب کے بارے میں الگ الگ بتائیں۔ (۲) اگر یہی ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں ڈال چکے ہیں اور دھل کر خشک بھی ہو چکے ہیں تو اب انہیں کس طرح پاک کریں؟

    جواب نمبر: 3343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 189/ ج= 185/ ج

     

    کپڑے میں اگر مذی یا پيشاب یا اس طرح کی کوئی نجاست لگ جائے جو دیکھنے سے محسوس نہ ہوتی ہو تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے کو پاک پانی سے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہربار نچوڑدیا جائے اور تیسری مرتبہ طاقت سے خوب اچھی طرح نچوڑدیا جائے کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے ایسا کرنے سے کپڑا پاک ہوجائے گا (کذا في المراقي:۸۷) اورمنی اگر اس قدر گاڑھی ہوکر نظر آئے اورموضع نجاست معلوم ہوجائے تو اس کو اتنا دھوئے کہ نجاست زائل ہوجائے، جب زائل ہوجائے گی تو کپڑا پاک ہوجائے گا۔ البتہ اگر ایک بار یا دوبار ہی میں زائل ہوجائے تو دوبار یا ایک بار مزید دھل لینا بہتر ہے تاکہ تین بار پورا ہوجائے (کذا في الطحطاوي: ۸۵) البتہ منی اگر اس قدر رقیق ہو کہ موضع نجاست معلوم ہی نہ ہو تو اس صورت میں کپڑا اس طریقے پر پاک کیا جائے گا جو اوپر بیان ہوا۔

    (۲) جو کپڑے واشنگ مشین سے دھلے گئے اور خشک ہوگئے تو ان کے بھی پاک کرنے کا طریقہ وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا، یعنی کپڑے کو تین مرتبہ دھلا جائے اور ہربار نچوڑدیا جائے، البتہ تیسری بار خوب اچھی طرح نچوڑے جیسا کہ اوپر بیان ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند