• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6835

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا مرد حضرات غیر ضروری بالوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ سینے، ہاتھ، پاؤں سے بھی بال صاف کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس کی وجہ سے عورت جیسی شبیہ تو نہیں آئے گی؟ کیااس بات کی اجازت ہے؟

    سوال:

    مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا مرد حضرات غیر ضروری بالوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ سینے، ہاتھ، پاؤں سے بھی بال صاف کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس کی وجہ سے عورت جیسی شبیہ تو نہیں آئے گی؟ کیااس بات کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 6835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 698=698/ م

    بلاعذر سینہ، ہاتھ پاوٴں کے بال صاف کرنا اچھا نہیں، فقہاء نے سینہ اور پشت کا بال مونڈنے کو خلاف ادب لکھاہے، ہندیہ میں ہے: وفي حلق شعر الصدر والظھر ترک الأدب۔ اس لیے بلاعذر غیر ضروری بالوں کو صاف نہیں کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند