• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28395

    عنوان: جلق کی نیت سے آدمی اپنے عضوء کو ہلائے پر منی نکلنے نہ دے مطلب منی نکلتے وقت مضبوطی سے اپنے عضو کو دبا لے جس سے منی کا نکلنا نہ ظاہر ہو ، اب اس پر غسل فرض ہے یا نہیں؟اور دوسری صورت یہ ہو کہ مذی نکلے توکیا اس صورت میں غسل فرض ہوگا؟

    سوال: جلق کی نیت سے آدمی اپنے عضوء کو ہلائے پر منی نکلنے نہ دے مطلب منی نکلتے وقت مضبوطی سے اپنے عضو کو دبا لے جس سے منی کا نکلنا نہ ظاہر ہو ، اب اس پر غسل فرض ہے یا نہیں؟اور دوسری صورت یہ ہو کہ مذی نکلے توکیا اس صورت میں غسل فرض ہوگا؟

    جواب نمبر: 28395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 59=30-1/1432

    ایسی حرکت سخت مکروہ ہے، صورتِ مسئولہ میں اپنے مستقر سے منی چل پڑی تو غسل فرض ہوجائے گا۔ مذی نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف وضو ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند