• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 63479

    عنوان: بیوی سے ہمبستری کرنے کے بعد میں نے استنجاء کیا ، بیس منٹ کے بعد غسل کرنے گیا پھر میں نے استنجاء کیا ، اس کے بعد میں نے غسل کیا ، غسل کرنے کے بعد میں نے کپڑے پہنے پھر تھوڑی دیر کے بعد سفید سا پانی آیا

    سوال: بیوی سے ہمبستری کرنے کے بعد میں نے استنجاء کیا ، بیس منٹ کے بعد غسل کرنے گیا پھر میں نے استنجاء کیا ، اس کے بعد میں نے غسل کیا ، غسل کرنے کے بعد میں نے کپڑے پہنے پھر تھوڑی دیر کے بعد سفید سا پانی آیا تو کیا غسل دوبارہ کرناچاہئے؟

    جواب نمبر: 63479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 380-378/L=4/1437-U اگر آپ نے غسل کرنے سے پہلے پیشاب کرلیا تھا تو اور سفید پانی نکلتے وقت ذکر میں انتشار اور لذت کی کیفیت نہیں تھی تو پھر سفید پانی آنے کے بعد دوبارہ غسل واجب نہ ہوگا۔ قال في الدر المختار: وفي الخانیة: خرج مني بعد البول وذکرہ منتشر لزمہ الغسل․ قال في البحر: ومحلہ إن وجد الشہوة، وہو تقیید قولہم بعدم الغسل بخروجہ بعد البول (درمختار: ۱/۲۶۷، ۲۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند