• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 62871

    عنوان: اگر شہوت سے مذی نکل جا ئے اور وہ کپڑا کو لگ جائے کپڑا ناپاک ہو جائے گا؟ اسکی مقدار کتنی ہے ؟اگر ناپاک ہوجائے تو اسکو پاک کرنیکا طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: اگر شہوت سے مذی نکل جا ئے اور وہ کپڑا کو لگ جائے کپڑا ناپاک ہو جائے گا؟ اسکی مقدار کتنی ہے ؟اگر ناپاک ہوجائے تو اسکو پاک کرنیکا طریقہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 62871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 166-125/D=3/1437-U مذی کے نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے اور کپڑے کے جس حصے پر لگی ہے اسے دھولیا جائے کیونکہ مذی نجس ہوتی ہے البتہ اگر ہتھیلی کی گہرائی (اندرونی گول حصہ جو ایک روپئے کے سکہ سے کچھ بڑا ہوتا ہے) کے بقدر کپڑے میں لگی رہی حتی کہ نماز پڑھ لیا تو نماز ادا ہوگئی کیونکہ اس مقدار تک معاف ہے، پھر بھی دھولنا بہتر ہے اور اگر مذکور مقدار سے زائد لگی ہے تو اس کا دھونا واجب ہے نماز صحیح نہ ہوگی۔ پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے کے اتنے حصے کو پکڑکر پانی سے تین مرتبہ دھولیا جائے اور ہرمرتبہ نچوڑا بھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند