• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 30146

    عنوان: میرے داہنے پیر کی دونوں انگلیوں کے بیچ ایک زخم ہوگیاہے جو بہت عرصے سے ٹھیک ہی نہیں ہو رہا ہے ، پیر باربار گلاکرنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ کیا میں وضو کرتے وقت پیروں پر مسح کرسکتاہوں؟ کیا میں سوتی /اونی/ نائلون کے موزوں پر مسح کرسکتاہوں؟کیوں کہ جو کام چمڑے کے موزے کرتے ہیں وہی کام دوسرے موزے بھی کرتے ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں تفصیلی جواب دیں۔ 

    سوال: میرے داہنے پیر کی دونوں انگلیوں کے بیچ ایک زخم ہوگیاہے جو بہت عرصے سے ٹھیک ہی نہیں ہو رہا ہے ، پیر باربار گلاکرنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ کیا میں وضو کرتے وقت پیروں پر مسح کرسکتاہوں؟ کیا میں سوتی /اونی/ نائلون کے موزوں پر مسح کرسکتاہوں؟کیوں کہ جو کام چمڑے کے موزے کرتے ہیں وہی کام دوسرے موزے بھی کرتے ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں تفصیلی جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 30146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):480=257-3/1432

    مذکورہ صورت میں پیر کے اس حصے پر مسح درست ہے جہاں پر زخم ہے۔ 
    (۲) سوتی، اونی اور نائلون کے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند