• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 56553

    عنوان: اگر رات کو سوتے ہوئے منی خود ہی نکل جائے تو کیا غسل واجب ہوگا؟

    سوال: اگر کسی کو جریان ہوتو اس کے لیے درج ذیل سوالوں کے سلسلے کیا حکم ہوگا؟: (۱) اگر رات کو سوتے ہوئے منی خود ہی نکل جائے تو کیا غسل واجب ہوگا؟ (۲) اگر بہت معمولی سا خیال بھی آنے پہ بہت تھوڑی سی منی نکل جائے تو کیا غسل واجب ہوگا؟یا پھر یہ بیماری کے زمرے میں آئے گا؟

    جواب نمبر: 56553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 41-40/H=2/1436-U (۱) سوتے ہوئے منی خارج ہوئی تو غسل واجب ہوگا، أوعلم أنہ مني مطلقًا (شامي: ۱/۳۰۱) (۲) بیداری کی حالت میں اگر منی شہوت کے ساتھ نکلتی ہے خواہ معمولی خیال آنے پر ہی ہو تو غسل واجب ہوگا اوراگر بغیر شہوت کے نکل جاتی ہے توغسل واجب نہیں، البتہ وضو واجب ہوگا، وسببہ خروج المنيمن الذکر أو الفرج الداخل حال کون المني حاصلاً بشہوة فإنہ یجب الغسل حینئذ․ (کبیری: ۴۰ مطلب فی الطہارة الکبری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند